میں اک ہوا ہوں مجھے کیسے روک پاؤ گے
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistanمیں اک ہوا ہوں مجھے کیسے روک پاؤ گے
میں چل ہی دوں گا عبث مجھ سے دل لگاؤ گے
سمندروں پہ ، پہاڑوں پہ ہے گزر میرا
سفر طویل ہے تم تھک کے لوٹ جاؤ گے
ہوا ہے آندھی بھی اتنا خیال کر لینا
ہوا کی چاہ میں گھر کو بچا نہ پاؤ گے
تمھیں وفا نہ ملے گی کبھی زمانے سے
وفا کے نام پہ کب تک فریب کھاؤ گے
زباں کو شعلہ بنا لو یا خود کشی کر لو
یوں بار زیست بھلا کب تلک اٹھاؤ گے
ہنسی ہو پھیکی تو چھپتا کہاں ہے درد کوئی
یہ ہو گا اور عیاں یوں جو مسکراؤ گے
More Sad Poetry







