میں بے وفا نہیں ہوں
Poet: Gulfam Anjum By: Gulfam Anjum, Karachiگر خاک ہوں تو پھر میں بکھر کیوں نہیں جاتا
اور پھول ہوں تو پھر میں نکھر کیوں نہیں جاتا
اُس کو بھی میرے نام سے نفرت ہی ہے اگر
پھر اُس کے لب سے میرا ذِکر کیوں نہیں جاتا
اُس کو بھی میری قُربت گوارا نہیں اگر
اُس سے ہی پوچھ لو وہ بچھڑ کیوں نہیں جاتا
چل تُو ہی بتا دے گر انجم ہے بے وفا
تو تیری دُعاوں سے مر کیوں نہیں جاتا
More Sad Poetry







