میں تنہا نہیں ہوں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMمیں تنہا نہیں ہوں ساتھ غموں کا لشکر ہے
غم ہیں زیادہ اورمیری چھوٹی سی چادرہے
کوئی ہمدم نہ ساتھی نہ ہی کوئی دلبر ہے
اسی سوچ میں گم ہوں کہ یہ کیساسفرہے
کاش میں اپنے ہاتھ کی لکیریں مٹا سکتا
اگر توساتھ نہیں کس کام کاایسامقدر ہے
تم جس جیل کہ کنارےچھوڑ گئےتھے
آج بھی وہیں تمہارامنتظر اصغر ہے
More Sad Poetry






