میں تو تمہیں یاد نہ کروں
میں تو تمہیں آواز نہ دوں
بس
میری دعائیں تمہارا پتہ پوچھتی ہیں
صدائیں در کھٹکھٹاتیں ہیں
دھڑکنیں آواز دیتی ہیں
سب ہم آواز کہتی ہیں
ہمارے ساتھ چلو
ہمارے ساتھ چلو
آؤ دیکھ کر آئیں
وہ دلدار کیسا ہے
جسے ہم نے اتنا چاہا
جسے ہم نے اتنا سوچا
وہ پیار کیسا ہے