Add Poetry

میں تیرے شہر میں

Poet: ڈاکٹر شاکرہ نندنی، پُرتگال By: Dr. Shakira Nandini, Oporto

میں تیرے شہر میں آیا ہوں
خود کی محفل سجانے آیا ہوں
تیرے عشق کی اس آندھی میں
خود کو پھر مٹانے آیا ہوں

میں بھی تیرا دیوانہ ہوں
بس یہی بات بتانے آیا ہوں
تیرے عشق کی معصومیت میں
خود کو پھر لُٹانے آیا ہوں

میں کتنا دیوانہ ہوں
یہ تجھے جتانے آیا ہوں
تیرے عشق کے صحرا میں
خود کی پیاس بجھانے آیا ہوں

تم میری ہو، تم میری ہو
بس یہی کہنے آیا ہوں
تیرے عشق کے شہر میں
خود کو بھُلانے آیا ہوں

Rate it:
Views: 711
09 May, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets