میں خاموش ڈوبتی رہی

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky) , Saudi Arabia

آج بہت دیر یولہی
اپنے ہاتھوں کو دیکھتی رہی
کہاں کہان پر ہیں تیرا ساتھ
نادان بچے کی
طرح پوچھتی رہی
ہوا کے جھونکے نے
دل بیقرار کر دیا
میں تیرا پتاء
ہوا سے پوچھتی رہی
اک تارا فلک پر
کہاں سے نمودار ہوا
میں کبھی خود کو
کبھی آسمان کو دیکھتی رہی
بجھ چلے ہیں اب تو
میری امیدوں کے چراغ
میری آنکھیں پھر بھی
تیرا راستہ دیکھتی رہی
میرے لب چپ اور
میری دعائیں
تیرا نام ڈھونڈتی رہی
جفاء کی انتہا
تم کیسے کہتے ہو
تم چھوڑ گئے تلاطم میں
اور میں خاموش ڈوبتی رہی

Rate it:
Views: 517
13 Feb, 2013
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL