میں شعر کہتی ہوں
Poet: Atiqa Rehan By: Atiqa Rehan, Karachiمیں شعر کہتی ہوں
مگر اداس تو نہیں ہوں
سب کے ساتھ بیٹھی ہوں
مگر اس کے ساتھ تو نہیں ہوں
ٹوٹے دل کی مالک ہوں
مگر نم آنکھوں کی مالک تو نہیں ہوں
میں شکایات کا ٹوکرا لیے پھرتی ہوں
مگر شکایت گزار تو نہیں ہوں
میں ویسے توبہت بولتی ہوں
مگر آج کچھ بول پا رہی تو نہیں ہوں
میں جس دغاباز کو ڈھونڈ رہی ہوں
کہیں اس ہی کے ساتھ تو نہیں ہوں
More Sad Poetry






