میں کہیں بھی کسی نگر میں رہا
Poet: Wasi Shah By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIمیں کہیں بھی کسی نگر میں رہا
تیرے آسیب کے اثر میں رہا
وہ بھی پاگل ہوا جدا ہو کر
عمر بھر میں بھی پھر سفر میں رہا
ایک جادوگری تو تھی تجھ میں
میں بھی کچھ دن ترے اثر میں رہا
بھیگتا ڈوبتا رہا دل میں
تیرا چہرہ مری نظر میں رہا
پیش کش مان لی زمانے نے
اور اک میں، اگر مگر میں رہا
More Sad Poetry






