میں ہوں وہ خیال
Poet: umair mahar By: umair mahar, mandi bahauddinمیں ہوں وہ خیال جو ملا نہیں میری جستجو تو کیا نہ کر
میں ہوں وہ خواب جو پورا نہیں میری آرزو تو کیا نہ کر
میرے دل کی ہر دہوار پہ ہیں انگارے برس رہے
میں ہوں وہ درد جو سلا نہیں مجھے محسوس تو کیا نہ کر
میری داستاں کھلی ہوئی میری زندگی غم سے بھری ہوئی
میں ہوں وہ گلاب جو کھلا نہیں میری خوشبو تو لیا نہ کر
میرے ساتھ جو بھی چلا ہے وہ راستے مہں کہیں کھو گیا
میں ہوں وہ درخت جو گھنا نہیں میری چھاؤں میں تو رہا نہ کر
میری دست میں اب کچھ نہیں میرا انگ انگ ہے بکھر گیا
میں ہوں وہ آنسو جو مٹا نہیں میری آنکھوں میں تو رہا نہ کر
More Sad Poetry






