میں یہی سمجھوں گا میری محبت جھوٹی تھی
Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: مرزا عبدالعلیم بیگ, Hefei, Anhui, P.R. Chinaمرے شہرِویراں سے لوٹ جاؤ
رتجگوں کی قسم
راہِ سنساں سے لوٹ جاؤ
فاصلوں کی قسم
آج تمہیں اجازت دیتا ہوں
تم ڈسٹ بِن میں ڈال سکتی ہو
رشتوں کی مسخ شدہ صورتیں
خوابوں اور عذابوں کا بوجھ
ترکِ تعلق کا کرب اور انتشار
خوشگوار یادوں کا انبار
اپنے ہونے کا احساس
ہجر کے دنوں کی تلخیاں
اور مصنوعی وصال کی باقیات
More Sad Poetry






