Add Poetry

ناشناس

Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: Mirza Abdul Aleem Baig, Hefei, Anhui, China

رات سنسان ہے
بوجھل ہیں فضا کی سانسیں
آنکھوں میں چبھتی ہے تاروں کی چمک
ذہن سلگتا ہے تنہائی میں
روح پر چھاگئے ہیں غموں کے سائے
دل بضد ہے کہ تم آؤ تسلی دینے
میری کوشش ہے کہ کمبخت کو نیند آئے
تم میرے پاس نہیں پھر بھی
سحر ہونے تک
تیری ہر سانس میرے جسم کو چھو کر گزرے
تیری خوشبو سے معطر‘ لمحہ لمحہ میرا گزرے
تیرے دیدار کی شبنم‘ قطرہ قطرہ مجھ پر برسے
 

Rate it:
Views: 470
14 Oct, 2020
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets