ندامت کے آنسو۔۔۔
Poet: اسد جھنڈیر۔۔۔ By: اسد جھنڈیر۔۔۔, mps چلو موت کو گلے لگا کر دیکھیں
زندگی سے پیچھا چھڑا کر دیکھیں
گھٹ گھٹ کر جینے سے باریا بہتر ھے
خود کو صفحہ ہستی سے مٹا کر دیکھیں
جب کوئی حسرت نہیں جیتے رہنے کی
پھر کیوں نہ زندگی کی کشتیاں جلا کر دیکھیں
سنا ھے بر آ جاتی ھے ہر دعا مانگی
چل ہم بھی امید کوئی بندھا کر دیکھیں
شاید انہیں آ جائے اسد تھوڑا ترس ہم پر
ندامت کے چند آنسو سہی بہا کر دیکھیں
More Life Poetry






