نظروں میں کوئی جچا ہی نہیں بعد تیرے
تجھ سا کوئی سجا ہی نہیں بعد تیرے
اجڑا دیار اس طرح کے پھر اس میں
کوئی بسا ہی نہیں بعد تیرے
اداس کر گیا تو اس طرح سے
مدتوں میں ہنسا ہی نہیں بعد تیرے
لٹا دی حیات تمام تجھی پر
کچھ پھر بچا ہی نہیں بعد تیرے