نگاہیں کیوں پھیر لیں
Poet: UA By: UA, Lahoreکیا ہم سے چاہتے ہو اک بار بتا دو
کیوں آزما رہے ہو سرکار بتا دو
مجھے دیکھ کر نگاہیں کیوں پھیر لیں
کیوں مجھ سے ہو گئے ہو بیزار بتا دو
جو کہنا چاہتے ہو کہہ کیوں نہیں دیتے
کیا ہم پہ بھی نہیں ہے اعتبار بتا دو
ہم غیر نہیں ہیں تمہارے اپنے ہیں
کیا ہم نہیں تمہارے دل دار بتا دو
کیا ہم سے چاہتے ہو اک بار بتا دو
کیوں آزما رہے ہو سر کار بتا دو
More Sad Poetry







