Add Poetry

نہیں تھا شاید

Poet: By: Faisal Bhatti, lahore

عشق کیسا کہ بھروسہ بھی نہیں تھا شاید
اس سے میرا کوئی رشتہ بھی نہیں تھا شاید

خلقت شہر میں جس ہار کے چرچے ہیں بہت
میں وہ بازی کبھی کھیلا بھی نہیں تھا شاید

زیست کرنے کے سب آداب اُسے ازبر تھے
مجھ کو مرنے کا سلیقہ بھی نہیں تھا شاید

خاک اُڑاتے ہوئے بازاروں میں دیکھا سب نے
میں کبھی گھر سے نکلتا بھی نہیں شاید

اُس کی آنکھوں میں بشارت تھیں نئے خوابوں کی
میں اُسے دیکھ کے چونکا بھی نہیں تھا شاید

اک بادل کے میرے نام سے منسوب تھا
میرے صحرا میں تو برسا بھی نہیں تھا شاید

Rate it:
Views: 592
23 May, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets