نہیں ہے حوصلہ اب وہ بات کہاں
Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindiنہیں ہے حوصلہ اب وہ بات کہاں
تم سے ملنے کے اب حالات کہاں
گزر گئے ہیں وہ لمحے پیار بھرے
دوریاں ہو گئی ہیں اب ملاقات کہاں
نہیں ہے حسن اب چاندنی راتوں میں
نہ چاند نکلتا ہےاب وہ رات کہاں
تم سے بچھڑے زمانہ گزر گیا
جانے تم کہاں اور ہمارا ملاپ کہاں
سنبھال رکھا ہے تمھیں اپنے دل میں
تڑپتے ہیں ارماں اب وہ جزبات کہاں
More Life Poetry






