نہ میں الفاظ کا ماہر
نہ میں اظہار کا ماہر
نہ مجھ میں فکر افلاطون
نہ مجھ میں فلسفہ کوئی
بہت چھوٹی سی حسرت ہے
بہت پاکیزہ چاہت ہے
تمہارے رو برو آکر
میری جاں با وضو آکر
گواہ کر کے ستاروں کو
گگن کے سب کناروں کو
فقط اتنا سا کہنا ہے
مجھے تم سے محبت ہے