Add Poetry

نیٹ کا معجزہ

Poet: purki By: m.hassan, Karachi

نیٹ پر کسی کی تلاش میں تھا
اور وہ بھی کسی کی تلاش میں

باتیں اِدھر اُدھر کی ہوتی رہی بہت
آخر کو پہنچ گئے ہم اپنےسُراغ میں

گرما گرم بحث ہوتی رہی سیاست کے موڑ پر
قدرت کو ملانا تھا ہمیں گلگت بلتستان روم میں

ہمیں ملانے کا یہ لمحہ دلوں کو ملانا تھا
کیا خوب معجزہ تھا قدرت کے کھیل میں

انسانوں کو ملانے کا سبب بس ایک نیٹ ٹہرا
کس کو کہاں سے ڈھونڈا انسانوں کے سمندر میں

قدرت کا کمال دیکھو بچھڑے رشتوں کو ملانا
ہم سر بہ سجود ہیں اے رب تیرے بارگاہ میں

ہم تا حیات نہ مل پاتے اگر تیری رضا نہ ہوتے
گمنام ہی گزرجاتے اس دنیا سے قبر میں

کسی نے کیا سچ کہا ہے کہ“ آدمی آدمی کا دارو“ ہے
پُرکی تم عمر بھر اداس رہتے ملنے کے آسرے میں

کیا خوب وسیلہ بھیجا ہے پروردگار نے خادم کی شکل میں
انشاءاللہ اب تم اپنے بھائی سے ملوگے اس دنیا کے چمن میں

Rate it:
Views: 378
03 Feb, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets