جن کی ماں نہیں ہوتی
جن کی ماں نہیں ہوتی وہ کھانے کی میز
پر روٹھا نہیں کرتے اور اگر روٹھیں تو
انہیں کوئی منا تا نہیں
جن کی ماں نہیں ہوتی انکو کوئی نہیں
بتاتا کہ چاند پر چرخا کاٹنے والی بڑھیا
سے ان کا کیا رشتہ ہے
جن کی ماں نہیں ہوتی سے نکلیں
تو زمانے کی دھوپ سے بچنے کے لیے
انہیں دعاؤں کی چھتری دستیاب نہیں
ہوتی
جن کی ماں نہیں ہوتی انہیں دیر سے
گھر آنے پر دروازہ کھلا نہیں ملتا