Add Poetry

وشمہ رستا ہے درد زخموں سے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

تجھ میں زندہ ہوں زندگی کی طرح
تجھ کو چاہا ہے عاشقی کی طرح

میں ہوں مخمور تیری یادوں میں
ذکر تیرا ہے بندگی کی طرح

تیری بانہوں میں زندگی اپنی
میں گزاروں کی سادگی کی طرح

کس کو تکتی ہے رات دن اکثر
چشم افلاک بے خودی کی طرح

وہ ہے نظموں میں میرا ہی عنواں
میں ہوں شعروں میں شاعری کی طرح

قتل کر کے وہ آدمیت کو
پھر بھی رہتا ہے آدمی کی طرح

وشمہ رستا ہے درد زخموں سے
میرے سینے سے دل لگی کی طرح

Rate it:
Views: 306
21 Feb, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets