وعدہ ہوا ہمارا (شہیدان اے-پی-ایس کے نام)
Poet: UA By: UA, Lahoreہوا جگر پارا پارا
لینگے بدلہ تمہارا
وعدہ ہوا ہمارا
پھولوں کے کفن میں لپٹے
پھولوں کے لاشے دیکھ کر
ہوا جگر پارا پارا
لینگے بدلہ تمہارا
وعدہ ہوا ہمارا
ماؤں، بہنوں کی گریہ و زاری دیکھکر
باپ بھائیوں کی بےبسی و لاچاری دیکھ کر
ہوا جگر پارا پارا
لینگے تمہارا بدلہ
وعدہ ہوا ہم
بارود و خون میں روند ڈالا جسے
تم تھے مستقبل ہمارا
ہوا جگر پارا پارا
لینگے بدلہ تمہارا
وعدہ ہوا ہمارا
اے معصوم کم سن شہیدو!
رائیگاں نہ جانے دیں گے
ہم لہو تمہارا
یہ وعدہ رہا ہمارا
ہوا جگر پارا پارا
لینگے بدلہ تمہارا
وعدہ ہوا ہمارا
پھولوں کے کفن میں لپٹے
پھولوں کے لاشے دیکھ کر
ہوا جگر پارا پارا
لینگے بدلہ تمہارا
وعدہ ہوا ہمارا
More Sad Poetry






