Add Poetry

وقت کے گھوڑے کو کُمیت نہیں ملتی

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

وقت کے گھوڑے کو کُمیت نہیں ملتی
میری گمنام زندگی کو تمہید نہیں ملتی

یہ دل کے بشاش بھی کمال کرتے ہیں
کہ مجھے سونے کے لئے نیند نہیں ملتی

سہارا تو فقط اپنے سانسوں کا ہے
لیکن دل کو تو ایسی امید نہیں ملتی

سب چہرے فرقت کے نقاب میں ہیں
کہاں پھر ڈھونڈوں کوئی دید نہیں ملتی

میرے گھر کی تو دیواریں بھی نہیں ہیں
پھر منزلوں کو کیوں کُرید نہیں ملتی

آؤ تو موت کی سحر کو چلیں سنتوشؔ
یہاں جینے کی بھی کوئی ریت نہیں ملتی


 

Rate it:
Views: 267
06 Jan, 2011
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets