Add Poetry

وہ اپنے قیمتی آنسو ہوا میں رولتا کب تھا؟

Poet: MOHSIN By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

بجز اپنے لفظوں کے خزانے کھولتا کب تھا؟
وہ آنکھیں سوچتی کب تھیں وہ چہرہ بولتا کب تھا؟

اُسے خود کو گنوانے کا ہنر بخشا کس رُت نے؟
!وہ اپنا عکس گہرے پانیوں میں گھولتا کب تھا۔۔

میں ڈرتا ہوں یہ فصلِ ہجر کی سازش نہ ہو ورنہ
وہ اپنے قیمتی آنسو ہوا میں رولتا کب تھا؟

یقیناََ پھوٹتی ہیں مستیاں اُس کی اداؤں سے
وگر نہ روبرو اُس کے زمانہ ڈولتا کب تھا؟

غلط فہمی کے سائے درمیاں بچھتے گئے محسن
میں اُس کے سامنے ہر بات پہلے تولتا کب تھا؟

Rate it:
Views: 499
23 Nov, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets