Add Poetry

وہ بھلا عہد وفا کب تھا نبھانے آیا

Poet: Amber Shahid By: Amber Shahid, lahore

وہ بھلا عہد وفا کب تھا نبھانے آیا
وہ تو اس بار بھی دل کو ہی دکھانے آیا

کیا خبر تھی مجھے وہ روٹھا ہوا ہے مجھ سے
میں تو سمجھی تھی کہ وہ مجھ کو منانے آیا

میں نے سوچا تھا سناؤں گی فسانہ اپنا
تھا کوئی اپنا ہی قصہ وہ سنانے آیا

دے گیا جاگتی آنکھوں کو سنہرے سپنے
جو میری نیند میرا چین چرانے آیا

لے کے انداز نیا اور نرالی باتیں
اک نئے طور سے وہ مجھ کو لبھانے آیا

ٹوٹا اک خواب حسیں اگلے ہی پل میں عنبر
تھا میری نیند سے وہ مجھ کو جگانے آیا

Rate it:
Views: 840
30 Apr, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets