وہ جدائی کی مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

وہ جدائی کی مجھے بددعا دے گیا
نہ جانے کیوں ایسی سزا دے گیا

اب میں اسے کہاں ڈھونڈتا پھروں
وہ کوئی نہ اپنے گھر کاپتہ دےگیا

لوٹ کرلے گیادل کا چین وقرار
اس مرض کی کوئی نہ دوادےگیا

میرےارمانوں کاسرعام قتل کرکے
مجھےان کا کوئی نہ خون بہادےگیا

جو ساری دنیا سے مجھےعزیز تھا
وہی شخص اصغر کودغادےگیا

Rate it:
Views: 372
29 Mar, 2016