کسی کا مختلف ہونا
بڑا ہی منفرد دکھنا
وہ پر اعتماد سا لگنا
تھوڑا مغرور سا ہونا
کسی کی سوچتی آنکھیں
کسی کا نرم سا لہجہ
کسی کی شوخ سی باتیں
ادا وہ مسکرانے کی
حیا وہ دل لبھانے کی
کہ جس کے پاس کی خوشبو
بہت ہی اثر رکھتی ہو
تبھی ہوتا کہ
نہ کچھ یاد رہتا ہے
نہ کچھ پاس رہتا ہے
صرف احساس ہوتا ہے
صرف یہ سوچ ہوتی ہے
نہ جانے کیوں یہ ہوتا ہے
کہ گزرنے والا، کوئی اچھا
خود تو گزر جاتا ہے
مگر
اپنا عکس چھوڑ جاتا ہے
بسا کے خود کو لمحے بھر
وہ دل کو چھوڑ جاتا ہے
نگاہیں موڑ جاتا ہے