وہ دیکھو درد پھر پکارے مجھے

Poet: S R By: S.A.R, AKLND

وہ دیکھو درد پھر پکارے مجھے
اب ذہن روح سے اتارے مجھے

مجھ کو احساس نہ ہو موت بھی ہو
زندگی اس طرح نکھارے مجھے

راستہ پاوں میں الجھا جائے
کوئی یوں دل سے نہ اتارے مجھے

میں نہ ہوتا تو کچھ نہیں ہوتا
میرے انفاس ہیں سہارے مجھے

ایک عالم ہے۔۔۔بے خودی خود میں
رنج پیکر سے ہو گزارے مجھے

جسم چبھتا ہے روح میں بجھ کر
میرا دل خوف سے گزارے مجھے

Rate it:
Views: 437
28 Nov, 2016