وہ رستہ ہی بدل گیا چلو اچھا ہے
Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabadآج یہ راز بھی کُھل گیا چلو اچھا ہے
وہ رستہ ہی بدل گیا چلو اچھا ہے
اشک ِ رواں کی طرح دل سے
تیرا ارماں بھی نکل گیا چلو اچھا ہے
گلِ آرزو کو وہ وقت ِ رخصت
قدموں تلےکچل گیاچلو اچھا ہے
جیت کس کی ہوئی اور ہارا کون
گرتےگرتےسنبھل گیا چلو اچھاہے
میر ی جہدِمسلسل رہی لاحاصل
زور تیرا ہی چل گیا چلو اچھا ہے
تیری حسرت میں رضامیرا دل
موم کی مانندپگھل گیا چلو اچھا ہے
More Sad Poetry






