Add Poetry

وہ شاید میں ہی تھا

Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: Mirza Abdul Aleem Baig, Hefei, Anhui, China

بعد اک مدت کے
آج تم نے پھر
توڑا ہے دل مرا

آج میں نے پھر
لکھی ہے اک نظم
خواب خواب آنکھوں میں
درد کی سماعتوں میں
دل کی کچھ خبر آئی

مری ویراں سماعتوں میں
اور بے نور آنکھوں میں
تم یاد ہو مجھ کو
بھول جانے کا ہنر
آساں نہیں ہوتا

وہ کون تھاجس نے
تمہں بے انتہا چاہا
وہ کون تھا جس نے
تمہں ہر سانس میں بسایا

وہ مرا عشق تھا، میں تھا
وہ شاید میں ہی تھا
 

Rate it:
Views: 702
25 Aug, 2021
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets