وہ شخص میرا شہر سنسان کر گیا

Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbad

بسا بسایا دل ویران کر گیا
وہ شخص میرا شہر سنسان کر گیا

تھی کس قدر مجھے اسکی چاہت
میرے دل کو کس قدر پریشان کر گیا

نا پوچھتا ہے میں بات کیوں نہیں کرتی نا بات کرتا ہے
میری محبت کو بس اک وہم و گمان کر گیا

چاند ستاروں کی حسین راتوں میں تنہاہ کر دیا
اماوس کی رات قربت دے کر حیران کر گیا

گواہ میرے سچے جذبوں کا بس خدا ہے
اپنی بات سے مکر کر مجھے بے ایمان کر گیا

شکوہ بھی ہے تجھ سے تیرے ملنے کی فریاد بھی
کتنے پیارے اس بے نام چاہت پر احسان کر گیا

کسی اور کی نگاہوں میں تھا وہ قبل سے
میری محبت کو بس لمحوں کا مہمان کر گیا

وقت کے دامن میں جھوٹے دعوں کی آس ہے
رسوائی میری رگوں میں سرطان کر گیا

Rate it:
Views: 611
16 Mar, 2013