وہ مجھے گڑیا کہتا ہے
بلکل ٹھیک کہتا ہے
ہاں! میں اس کے لیے اک گڑیا تو ہوں
جب اس کا دل کرتا ہے
مجھے سینے سے لگاتا ہے
مری زلفیں سلجھاتا ہے
مری آنکھوں میں جھانکتا ہے
بے پناہ محبت کی باتیں کرتا ہے
جب بھی اس کا دل کرتا ہے
اس دن بہت عشق جتاتا ہے
مری اداسیوں کو مٹاتا ہے
محبت کی شاعری سناتا ہے
"لیکن وہ مجھے گڑیا کہتا ہے"
وہ مجھے کھلونا سمجھتا ہے
وہ کیوں نہیں جانتا؟
مجھ میں بھی دل ہے؟
"شاید اسکو میں ہمیشہ اک گڑیا ہی لگی ہوں؟
وھ مجھے گڑیا کہتا ہے
بلکل ٹھیک کہتا ہے