وہ معاملات زندگی بگاڑ آئے ہیں

Poet: Irfan Mughal Intezar By: Irfan Mughal Intezar , Sialkot

وہ معاملات زندگی بگاڑ آئے ہیں
کسی بیوفا کے در پہ دل ہار آئے ہیں

چھپ کر ملنا بھی تو کیا ملنا محبت میں
اسی لیے تو جناب سرِ بازار آئے ہیں

پھول کھلتے ہیں چمن میں آئی بہار
وہ ہاتھوں میں لیے ، کانٹوں کا ہار آئے ہیں

عجب قصہ ہے محبت کی داستاں کا
محبوب سے ملنے وہ شرمسار آئے ہیں

کیا بچا اس کھیل میں تیرے پاس انتظؔار
خالی دامن اپنا کوئے صنم جھارآئے ہیں

Rate it:
Views: 357
12 Jan, 2015