وہ میرا ہمسفر
Poet: zeba qazi By: zeba qazi, lisbonیہ کیسا لمحہ ھے جویادوں سے مٹتا ھی نہیں
تیری نفرت سے پیار بڑھتا ھے گھٹتا ھی نہیں
اس نے اک نظر جومسکراکے دیکھاتھا میری طرف
وہ لمحہ نجانے کیوں آنکھوں سے میری ہٹتا ھی نہیں
لاکھ چاہا ھے اس پل کو بھولانا میں نے
مگر یہ دل نجانے کچھ سمجھتا ھی نہیں
میری زندگی سے چلا جائے گا وہ اتنی خاموشی سے
اس لمحے کو تو میں نے کبھی سوچا ھی نہیں
میں نے سوچا تھا وہ صرف میرا ہی ھو گا
وہ میرا ہمسفر تو ہے مگرمیرا ہمدم ہی نہیں
More Sad Poetry






