نظر کے سامنے جو چہرہ تھا خواب جیسا تھا
وہ کیسے مجھ میں سماتا جو سراب جیسا تھا
وہ میرا راتوں کی تنہائیوں میں یوں بکھر جانا
میرے بدن کو جو جلاتا تھا وہ آفتاب جیسا تھا
لفظ ھونٹوں پے یوں مچلتے راگنی کی طرح
اور وہ کھنکھتا لہجہ اس کا رباب جیسا تھا
وفاء کے نام پہ روشن چراغ تو بجھ ہی گیا
چمکتی جببیں پہ وہ ستارہ گلاب جیسا تھا
تھی روشنی جس سے میرے شہر کی گلیوں میں
اور وہ چہرہ مثل سخن ماہتاب جیسا تھا