وہ کبھی میرا ہمسفر تھا
ہم نوا تھا ہم خیال تھا
مگر یہ کیا میرے غموں میں اسی کا کمال تھا
وہ ہنستا روتا چھوڑ کر ایسا گیا تھا
پلٹ پوچھا ہی نہیں حال میرا کیا تھا
حال بے حال ایسا کر گیا تھا
خوشی کو ترسو دعا ایسی دے گیا تھا
جیت اپنی کا جشن وہ مانا رہا تھا
ایک عجیب خمار اسکی نظر میں نظر آ رہا تھا
انا کی چوٹ کا درد بے انتہاء تھا
اس درد کے شور کا مزہ وہ اٹھا رہا تھا
منزل اپنی کی راہیں وہ بدل چکا تھا
ان راہوں کی منزل کا پتہ صرف اسے پتا تھا
میری بے بسی کے عالم میں اسکا اندازے ستم بہت نرالا تھا
چل دیا کسی اور کے سنگ جس سے کیا وفا کا وعدہ تھا
وہ کبھی میرا ہمسفر تھا
ہم نوا تھا ہم خیال تھا
مگر یہ کیا کنول تیرے غموں میں اسی کا کمال تھا