وہ کسی آنکھ کو پرنم نہیں ہونے دیتا
Poet: rafiq sandeelvi By: rashid sandeelvi, islamabadوہ کسی آنکھ کو پرنم نہیں ہونے دیتا
کوئی مر جائے تو ماتم نہیں ہونے دیتا
پاؤں میں باندھنے دیتا تو ہے پازیب مگر
وہ کسی صحن میں چھم چھم نہیں ہونے دیتا
گو لڑائی میں ہمیں فتحِ مبیں حاصل ہو
پھر بھی اونچا کوئی پرچم نہیں ہونے دیتا
علم دشمن ہے زمیندار مرے گاؤں کا
مدرسہ کوئی بھی قائم نہیں ہونے دیتا
More Sad Poetry






