Add Poetry

وہ کون تھی ؟؟؟؟

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

نغمہ طیور تھا
نور کا ظہور تھا

باد صبا تھی چل رہی
جوانی تھی مچل رہی

پتوں کا عجب شور تھا
محو رقص مور تھا

موتیوں کی کتاب تھی
موتی کیا شراب تھی

وہ اک نگاہ جو پڑی
وہ کون تھی وہاں کھڑی

وہ حور باجمال تھی
نشہ تھا ایک جال تھی

وہ حسن کیا تھا تیر تھا
بدن بھی غزل میر تھا

میں پاس اسکے آ گیا
خمار مجھ پہ چھا گیا

ہوش میرے کھو گئے
حواس میرے سو گئے

ہاتھ اسکا میں نے تھام کر
کہا کہ اے نور نظر

تو کون ہے مجھکو بتا
لب تو ہلا کچھ تو سنا

کہنے لگی وہ گلبدن
اےجان جاں اے جان من

میں پیار ہوں قرار ہوں
گویا کہ روح بہار ہوں

آ مجھکو آ کے تھام لے
اور یہ لے ایک جام لے

میں نے بغیر سوچ کے
عقل کو اپنی نوچ کے

اسی کو ہمسفر لیا
اسی کو زاد راہ لیا

میں اس میں ہی گم ہو گیا
اسی میں قلب کھو گیا

پھر ایک دن کیا ہوا
مست تھا سویا ہوا

چپکے سے مجھ کو چھوڑ کر
ناطہ مجھ سے توڑ کر

چلی گئی چلی گئی
وہ درد مجھ کو دے گئی

کاغذ تھا اک وہاں پڑا
جس پہ تھا لکھا ہوا

دنیا میرا نام ہے
یہی میرا کام ہے

Rate it:
Views: 569
25 May, 2011
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets