وہ کیسا شخص ہے کہ ہر روز سزا دیتا ہے

Poet: جگر By: محمد رضوان, Multan

وہ کیسا شخص ہے کہ ہر روز سزا دیتا ہے
پھر ہنساتا ہے اتنا کہ رُلا دیتا ہے

اس سے پوچھوں بتا کس سے محبت ہے تمھیں
نام سرگوشی میں میرا ہی سنا دیتا ہے

خود ہی لکھتا ہے کہ یادوں میں کھویا نہ کرو
اور پھر خود ہی نئی آگ لگا دیتا ہے

Rate it:
Views: 554
13 Jan, 2022