Add Poetry

وہ ہی تو فقط میرا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

اس کے دامن سے لپٹا کس قدر اندھیرا ہے
جس کو اطراف سے روشنی نے گھیرا ہے

یہ نہ پوچھو چار سو سناٹا کتنا گہرا ہے
اس چراغ کے تلے کس قدر اندھیرا ہے

جس کے ظاہر عیاں نور ہے سویرا ہے
اس کے باطن میں فقط رات کا بسیرا ہے

کون ہے جو مجھ کو کہیں جانے نہیں دے پاتا
یہ میرے اطراف میں کیسا ان دیکھا پہرہ پے

خواب سے بیدار ہونے پر بھی ایسا لگتا ہے
جیسے کہ محصور بدن خواب میں ہی میرا ہے

اور کب تک آپ اس کو دل کا مہماں رکھیں گے
وہ جو دل میں آپ کے مہمان بن کے ٹھہرا ہے

عظمٰی میرے دل کو یہی اکثر گمان رہتا ہے
وہ کہ جو میرا نہیں وہ ہی تو فقط میرا ہے

Rate it:
Views: 459
08 Nov, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets