ٍفرط جذبات

Poet: RANA ASHFAQ QAISER By: RANA ASHFAQ QAISER, alluwali/mianwali

فرط جذبات سے آنکھیں ہیں چھلکتی جاتی
لرزاں ہے بدن روح ہے تڑپتی جاتی

میرے مولا تیری دھرتی پہ قیا مت سی بپا ہے
وحشت ہے ہر گام ہے بڑھتی جاتی

دشمن ہے کہاں وجہ تنازعہ کیا ہے
آتش ہے ہر سمت سلگتی جاتی

خوں بار فلک ہے میری ملت کے لہو سے
حالت ہے کہ ہر لمحہ بگڑتی جاتی

اغیار سے بے سود ہے شکوہ و شکایت
اپنوں سے ہے یاں بات الجھتی جاتی

لاشے جو تڑپتے ہیں تو کربلا کا سماں ہے
قیصر میری بستی ہے اجڑتی جاتی

Rate it:
Views: 467
19 Jul, 2011
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL