لہولہان ہاتھوں کو کب کسی نے دیکھا تھا
سسکیاں اور آہیں تھیں
دل شکن خاموشی تھی
بے درد دنیا تھی
گھنگھورگھٹاٸیں تھیں
میں تھی اور آہیں تھیں
بکھرے بکھرے لمحوں میں کالی کالی راتوں کی خوفناک بانہیں تھیں
یہ اس وقت کا قصہ ہے
جب خواب ہمارے ٹوٹے تھے
بے درد لمحوں میں ساتھ سارے چھوٹے تھے