ٹوٹ کر ذرا دیکھو
Poet: By: AAZAD ALI, HUB CHOWKIٹوٹ کر ذرا دیکھو
تم اگر بکھر جاؤ
بے بسی میں گھرِ جاؤ
دل سے اک صدا دینا
بس مجھے بلا لینا
میں تمہیں سنبھالوں گی
زندگی میں چلنے کا
راستہ بدلنے کا
اک ہنر سکھادوں گی
تم کو حوصلہ دوں گی
اور جب سنبھل جاؤ
روشنی میں ڈھل جاؤ
مجھ کو یوں صلہ دینا
تم مجھے بھلا دینا
More Sad Poetry






