ٹوٹ کے برسی برسات
Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOTٹوٹ کے برسی برسات تو تمہاری کمی محسوس ہوئی
مچلے آج پھر جذ بات تو تمہاری کمی محسوس ہوئی
رم جھم رم جھم گرتی بارش کی بوندوں کے سبب
جب سرد ہوئی بہت رات تو تمہاری کمی محسوس ہوئی
کبھی دل کو کبھی جاں کو کبھی میری روح پریشاں کو
پہنچائے زمانے نے صدمات تو تمہاری کمی محسوس ہوئی
لڑکھڑاتے کو سنبھالنا اور کرنا مجھ پہ زلفوں کا سایہ
یاد آئیں تیری وہ نوازشات تو تمہاری کمی محسوس ہوئی
مدت ہوئی ہے اک لمحہ بھی سکوں سے سوئے ہوئے
بگڑ گئے اس قدر حالات تو تمہاری کمی محسوس ہوئی
میرے گھر کی منڈیر پہ بیتھے ہوئے دو پنچھیوں نے امتیاز
کیے محبت کے مذاکرات تو تمہاری کمی محسوس ہوئی
More Sad Poetry






