پانے کی طرح کا نہ تو کھونے کی طرح کا
Poet: ندیم احمد By: راحیل, Quettaپانے کی طرح کا نہ تو کھونے کی طرح کا
ہونا بھی یہاں پر ہے نہ ہونے کی طرح کا
معلوم نہیں نیند کسے کہتے ہیں لیکن
کرتا تو ہوں اک کام میں سونے کی طرح کا
ہنسنے کی طرح کا کوئی موسم مرے باہر
منظر مرے اندر کوئی رونے کی طرح کا
ایسی کوئی حالت ہے کہ مدت سے بدن کو
اک مرحلہ درپیش ہے ڈھونے کی طرح کا
پہلے کی طرح آدمی ملتا تو ہے لیکن
آدھے کی طرح کا کبھی پونے کی طرح کا
More Sad Poetry






