پتہ نہیں کیوں

Poet: Qureshi By: M.Qasim Qureshi, Oxford

پتہ نہیں کیوں
خواب بکھر جاتے ہیں دھیرے دھیرے
سارے لوگ بچھڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے

ضبط کرو تو بہتر ہے ورنہ
آنسو زور پکڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے

سب ارادہ کر کے ساتھ چلتے ہیں
راستے بدل جاتے ہیں دھیرے دھیرے

جتنے پاس ہم کسی کے ہوتے ہیں
اتنے فاصلے بڑھ جاتے ہیں دھیرے دھیرے

مگر پتہ نہیں کیوں
لوگ بدل جاتے ہیں دھیرے دھیرے

Rate it:
Views: 439
30 Aug, 2010