پروین شاکر کی یاد میں
Poet: shahid hassan jaskani By: shahid hassan jaskani, bahawalpur ساتھ اپنے کوئی پیغام تو لاتی خوشبو
وہ ہے کس حال میاتنا تو بتاتی خوشبو
ہے تعفن کا باسیرا میرے گلزاروںمیں
ان پہ اے کاش کوئی پھول لٹاتی خوشبو
اب تو بے نام مسافت ھی مقدر ٹھہری
اپنی منزل ہے کہاں یہ تو بتاتی خوشبو
ریگزاروں میں یہ دیوانے جسے ڈھونڈتے ہیں
ان کو اے کاش کوئی جلوا دکھاتی خوشبو
زندگی بھر اسے پردیس نہ جانے دیتا
میرے آنگن میں جو شاہد کبھی آتی خوشبو
More Sad Poetry






