بہت دلشاد ہوں لیکن بہت ویران لگتی ہوں
میں اکثر اپنے آپ کو پس زندان لگتی ہوں
دم بدم حرکت میں رہ کر مسلسل کام کرتی ہوں
سکوں سے بیٹھ جاؤں تو بہت بے جان لگتی ہوں
بہت آزاد ہوں اپنے بہت سے معاملات میں
مگر پھر بھی عظمٰی خود کو پس زندان لگتی ہوں
بہت دلشاد ہوں لیکن بہت ویران لگتی ہوں
میں اکثر اپنے آپ کو پس زندان لگتی ہوں