پوچھتے ہو تم میں ہوں کس کے جیسا
Poet: اریج رفیع By: اریج رفیع, Karachiپوچھتے ہو تم میں ہوں کس کے جیسا
ہوں زمین پہ پڑے ہوئے کنکروں جیسا
گمنام رستے کیا دیکھے ہیں تم نے
ہوں خود سے ہی میں بےگانوں جیسا
دوستوں کی محفل میں بھی اکثر
پاتا ہوں خود کو انجانوں جیسا
انا پرست سمجھتے ہیں لوگ مجھ کو
میرا انداز تو ہے نہ مغروروں جیسا
ڈھونڈتے کیوں ہو مجھ کو دوسروں میں
میں کہاں ہوں اس دنیا کہ لوگوں جیسا
جس نے جتنا ہے جانا مجھ کو اریج
میں ہوں اسی کے کردار و خیالوں جیسا
More Sad Poetry






