پھر اس کے بعد وفا کا گمان چھوڑ دیا

Poet: seher syed By: Seher Syed, Islamabad

 پھر اس کے بعد وفا کا گمان چھوڑ دیا
کٹھن تھا یا تھا سھل امتحان چھوڑ دیا

جھان مقیم میرے ساتھ اس کی یادیں تھیں
بہت ہی روتے ہوئے وہ مکان چھوڑ دیا

تمام رات یہی سوچتی رھی تنہا
ناجانے چاند نے کیوں آسمان چھوڑ دیا

بس اس سے ھاتھ ملانے کی اک خطا کی تھی
ہمارے ھاتھ پہ اس نے نشان چھوڑ دیا
 

Rate it:
Views: 370
08 Jul, 2011