Add Poetry

پھر تمہارا نام ذہن کے دریچوں میں

Poet: UA By: UA, Lahore

پھر تمہارا نام ذہن کے دریچوں میں ابھرا پھر آنکھوں میں نمی آئی
پھر تمہاری یاد دل کے آنگن میں اَتر آئی پھر آنکھوں میں نمی آئی

میں تم سے اپنے دل کی سبھی باتیں ہر روز کہا کرتی رہتی تھی
بیتے لمحوں کی وہ شبیہ خیال میں در آئی پھر آنکھوں میں نمی آئی

تمہارے اور میرے درمیان جو قلبی رشتہ قائم  تھا بہت مضبوط تھا لیکن
وہ میں نے توڑ دیا اپنے دل سے کرکے بےوفائی پھر آنکھوں میں نمی آئی

یہ سب قسمت کا قصور ہے یا کہ میری تقصیر تھی میں قائم ہی نہ رہ پائی
وجود کی طرح روحوں کے درمیاں ہوئی جدائی پھر آنکھوں میں نمی آئی

مجھے یہ علم ہے عظمٰی یہ سب میری ہی خطا ہے یہ سب میرا قصور ہے
کہ میں نے کر کے وفا ، خود ہی وفا نہیں نبھائی پھر آنکھوں میں نمی آئی

Rate it:
Views: 441
22 May, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets